بابوسر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ،7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بابوسر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بابوسرٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 14 سے 15 مقامات پر راستے بند ہو گئے۔ تاہم مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جبکہ بابوسر میں سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اور ایک زخمی شخص آر ایچ کیو میں منتقل کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ اور روڈ کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ شاہراہ قراقرم لال پہاڑی اور تتہ پانی کے مقامات پر بند ہے۔ عوام متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے