پی ٹی آئی کے 2 ناراض رہنماؤں کا سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  2 ناراض رہنماؤں وقاص اورکزئی اور  ارشاد حسین نے سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

ارشاد حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینےکی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشاد حسین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں کیا۔

ارشاد حسین نے بتایا کہ میں نے کے پی سینیٹ الیکشن میں ٹیکنوکریٹ سیٹ کے لیے کاغذات جمع کیے تھے،  میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا لہٰذا میرا نام سینیٹ الیکشن سے ڈراپ کیا جائے۔

اس سے قبل وقاص اورکزئی نے سینیٹ انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

وقاص اورکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجا نے یقین دلایا کہ نام بانی پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے