وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نےملاقات کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر طلحہ احمد کے کام کی تعریف کی، اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر ٹیبلیٹ بھی دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اور بچے آج کی دنیا میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔