ایران میں بس حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد جاں بحق

ایران کے شہر شیراز میں بس حادثے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز کے قریب فیروزآباد کوار روڈ پر ایک مسافر بس کے الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔

فارس صوبے کی ایمرجنسی تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

11 ایمبولینسز اور دو ایمبولینس بسیں موقع پر روانہ کی گئیں تاکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بس کو الٹا پڑا دکھایا گیا جو حادثے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ڈرائیور کی غفلت یا گاڑی میں تکنیکی خرابی کو ممکنہ وجوہات میں شامل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے