گوجرانوالہ کے تھانہ فیروز والا کی حدود میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 8 سالہ بچے کاشان کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، بچے کو پڑوسی مزمل نے بدفعلی کے بعد پھندا لگا کر مارڈالا۔ والدین کے ساتھ مل کرتلاش کا ڈھونگ کرتا رہا۔ پولیس نے شک ہونے پرحراست میں لیا، دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ بچے کی آہوں سسکیوں میں تدفین کردی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کے نواحی علاقہ منڈیالہ تیگہ سے 4 روز قبل لاپتہ ہونے والا 8 سالہ کاشان کو اغوا کار نے مبینہ طور پر ایک کروڑ تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا۔ ملزم نے کاشان کو گھر کے قریب سے اغوا کیا۔
رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کے مطابق ملزم نے مغوی بچے کا جوتا اور ایک یو ایس بی ڈیوائس ورثا کو بھجی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم ہمسایہ ہے اور بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین کے ساتھ مل کر تلاش بھی کرتا رہا۔شک گزرنے پر پولیس نے ملزم مزمل کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کو اغواء کرنے کے بعد حویلی میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچے کی دبائی گی لاش حویلی سے برامد کرلی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
زرائع کے مطابق 8 سالہ کاشان کو آہوں اور سسکیوں میں سپر خاک کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔