آج سے 25 جولائی تک مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے آج سے 25 جولائی تک مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

نوشہری، مالاکنڈ، سوات، دیر میں سیلابی صورت حال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، لاہور میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور، اور رحیم یار خان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم کے مطابق پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے، لاڑکانہ، جامشورو، نوابشاہ اور میرپورخاص میں بھی بارش متوقع ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں کےمکین قیمتی اشیا،مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست رکھیں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی کیلئے مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے