دبئی سے فیصل آباد آنے والی بین الاقوامی پرواز سے دورانِ لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،پائلٹ نے بروقت مہارت سے جہاز کو بحفاظت فیصل آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ تمام مسافرمحفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔