کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 19جولائی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv ہزارہ ٹاون جائنٹ روڈ کرانی انڈسٹریل اور سریاب ون سریاب ٹو منی مارکیٹ خیر بخش مری فیڈرسے صبح 8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی،
اسی طرح 19جولائی اور 20 جولائی کو روزانہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس جبل نور اور تکاتو فیڈروں سے صبح 10:30بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈ کے نیوپشتون آباد اولڈپشتون آباد ایسٹرن بائی پاس شوکت سعداللہ پشتون آباد ایکسپریس سریاب مل فیڈرز دن11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 20 جولائی کو بروزاتوار کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvشہباز ٹاون، جناح ٹاون،پی اے ایف، ملک پلانٹ، پی ٹی وی، اولڈسمنگلی، اسٹیڈیم انٹرکنیکٹر،عالم خان، دیبہ، مارک فیکٹری، نواں کلی اور کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے حالی روڈفیڈر صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی، علاوہ ازیں 20 جولائی کے روز چمن گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے لئے صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بندہوگی ۔
دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 21جولائی اور22جولائی کو (روزانہ) صبح9بجے سے دوپہر 2بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً60میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔