والدین کے درمیان جھگڑے کے دوران ناراض بیٹے نے ماں پر چھری سے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مریدکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے اپنی ماں کو چھری کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ زخمی رضیہ کو ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم بیٹا نجیب اللہ موقعے سے فرار ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں ہوئے جھگڑے پر بیٹا نجیب باپ کا ساتھ دے رہا تھا، پولیس کے ہاتھوں والد کی گرفتاری پر بیٹا نجیب اللہ مشتعل ہوگیا تھا۔

اس سے قبل ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا، یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔

جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔

بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے