لاہور میں آج تاجر برادری ہڑتال کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی

ایف بی آر قانون اور بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے خلاف لاہور میں آج تاجر برادری ہڑتال کرکےاپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

لاہورچیمبر آف کامرس کی ہدایت پرشہرکی چھوٹی بڑی مارکیٹ میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی بازار، پیپرمرچنٹ مارکیٹ سمیت بازار اور مارکیٹ میں ہڑتال ہوگی۔

تاجر برادری کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے تھرٹی سیون اے اے قانون اور بینک ٹرانزیکشن پر سولہ فیصد ٹیکس نفاز کے خلاف ہڑتال کی جائےگی، آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے