بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلیے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔