کچلاک کے علاقے میں 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں معمولی تکرار پر جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور فائرنگ کے نتیجے میں سہیل ، رمضان، طور جان، خیال محمد، حاجی محمد، محمد اللہ، اکبر خان، رمضان سمیت دیگر زخمی ہوگئے۔
جھگڑے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی کچلاک پولیس کررہی ہے۔