Breaking
21 جولائی 2025, پیر

10لاکھ بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کےجذبہ آزادی کو نہ دبا سکے: یوم الحاق کشمیر پر وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں، کشمیری نمائندوں نے 1947 ءکو پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

 

اس موقع پر  وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں  کہنا تھا کہ  بھارت کے 10 لاکھ فوجی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کونہ دبا سکے، کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہے۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہائیوں پر محیط جدوجہد کشمیریوں کے جذبہ حریت کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے