پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔
بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دی۔
ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ محمد آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔
آصف کی 2 فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریمز جیتے۔ آصف نے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔
محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔
واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اس سے قبل 2 ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3 انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔