Breaking
21 جولائی 2025, پیر

چاند کی مٹی سے پانی، آکسیجن اور ایندھن بنانے کی نئی ٹیکنالوجی دریافت

سائنسدانوں نے چاند کی مٹی سے سورج کی روشنی کے ذریعے پانی، آکسیجن اور راکٹ فیول بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

سائنسی میگزین جول میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نئی دریافت سے چاند کا سفر کرنا اور وہاں طویل عرصے تک قیام کرنا انتہائی آسان ہوگا۔

یہ تحقیق چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ریسرچرز نے کی ہے۔ جن کا خیال ہے کہ سورج کی روشنی کی مدد سے چاند کی مٹی میں موجود کاربن ڈائی اکسائیڈ اور دیگر مواد سے  ہائیڈروجن اور آکسیجن کشید کیا جاسکتا ہے۔ جس سے چاند کی سطح پر پانی، ہوا اور راکٹ فیول کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے