صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے پاگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوان صدر جائیں گے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مل کر الیکشن لڑنے پر مشاورت ہوگی۔ صدر زرداری بجلی کے بلز میں عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھائیں گے۔