الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے دوسرا خط لکھا دیا ۔ لکھا ہے کہ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خط میں کہا ہے سپریم کورٹ نے حال ہی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے ۔ اس فیصلے پر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔

خط کے مطابق 21 جولائی کے سینیٹ انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کا جلد از جلد حلف لینے سے متعلق اقدامات کئے جائیں ۔ تاکہ ارکان انتخابی عمل میں حصہ لینے کا اپنا آئینی حق استعمال کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے