کوئٹہ :مغربی بائی پاس سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس ہزارہ ٹاؤن کراس پل کے قریب سے برآمد ہونے والی بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بروری تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے 27 سالہ نوجوان کو فائرنگ کے بعد ذبح کر کے لاش بوری میں بند کی اور پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاش کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں بدھ کے روز ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی علی خان ولد ایوب خان نے لاش کی شناخت اپنے بھائی مرزا حسین ہزارہ کے طور پر کی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے