تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے جمعہ بازار کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے
لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عبدالجبار ولد بخش پلال اور وحیدہ دختر غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کارو کاری کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔