بارشوں کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،ترجمان کیسکو

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث 5جولائی کوکیسکوکے زیرانتظام علاقوں لورالائی، مسلم باغ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کے کھمبے گرگئے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے مسلم باغ میں مکئی فیڈر کے 2کھمبے گر گئے تھے تاہم کیسکوٹیموں نے ہنگامی بنیادپر کام کرتے ہوئے مذکورہ فیڈرکے 2کھمبے دوبارہ نصب کردئیے اور اتوار کی شام کو مکئی فیڈرکو باقاعدہ طورپر انرجائز کرکے چلادیاگیا اس کے علاوہ مسلم باغ کے متاثرہ 11Kvخانیزئی فیڈر پر کھمبوں کی تنصیب کاکام جاری ہے اس کے علاوہ ژوب میں 11Kvسمبازہ فیڈرکے 5کھمبے شدید بارش کی وجہ سے گرگئے تھے کیسکوٹیموں نے اتوار کے روز متاثرہ فیڈرکے گرے ہوئے کھمبوں کی تنصیب اور بحالی کاکام شروع کردیا اورتوقع ہے کہ منگل کی شام تک متعلقہ فیڈرکے گرے ہوئے کھمبوں کی مرمت وبحالی کاکام مکمل کرلیاجائے گاعلاوہ ازیں لورالائی میں زنگی وال فیڈر کے گرے ہوئے 3کھمبوں کاسامان متعلقہ سائٹ پر پہنچادیاگیاہے جس پر منگل کے روز مرمت وبحالی کاکام شروع کردیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے