وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کونوبیل امن انعام کیلئے نامزدکیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے جو انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کیلئے کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا۔
اس کے علاوہ ریپبلکن رکن کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر انہیں نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔