بلوچستان میں تمام 1500فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی

بلوچستان کی چیرٹیز  اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز  اینڈ ریگولیشن اتھارٹی سلیم کھوسہ نے بتایا کہ بلوچستان میں 1500 این جی اوز، فاؤنڈیشن، ٹرسٹ، مدارس، مساجد، ایسوسی ایشنز ، یونیز، کمیونٹی آرگنائزیشنز محکمہ سماجی بہبود میں رجسٹرڈ تھے لیکن اب  ان تمام فلاحی تنظیموں اور  اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب ان فلاحی تنظیموں اور اداروں کو  31 جولائی تک دوبارہ بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بغیر فنڈز وصول کرکے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں اور اداروں کے خلاف کارروائی کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کے  مرتکب افراد کو  ایک سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ دینا پڑسکتا ہے، دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے