چار سالوں سے بند ماشکیل میں زیروپوائنٹ بارڈر راہداری کے لیئے کھل گیا…
لوگ اب آمدورفت کر سکتے ہیں…
کورکمانڈر بلوچستان نے دالبندین میں منعقدہ جرگہ میں ماشکیل بارڈر برائے راہداری کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
اہلیان واشک کا کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم آحمد خان سے اظہار تشکر……
ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کی جانب سے بھی کورکمانڈر سے اظہار تشکر۔۔
کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم آحمد خان نے آج بدھ کے روز دالبندین میں منعقدہ جرگہ میں ماشکیل میں سرحدی عوام کی آمدورفت کے لیئے عرصہ چار سال سے بند زیروپوائنٹ بارڈر ماشکیل کو برائے آمد و رفت و راہداری کے لیئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے احکامات دے دی اب بارڈر آمدورفت کے لیئے باقاعدہ کھل گئی اور لوگ اپنے پیاروں/عزیز و اقارب /اور انکی غمی و خوشی میں شامل ہو سکینگے اہلیان واشک نے کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم آحمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کی اور کہا ھیکہ ماشکیل زیروپوائنٹ بارڈر برائے آمدورفت کے راہداری بحالی پورے ضلع کے عوام کا اہم و عین مطالعبہ رہا ہے جھنوں نے زیروپوائنٹ بارڈر کھولنے کے انتھک محنت و کوششیں کی اور بلاآخر عوام کی محنتیں رنگ لائی اور فریاد سن لی گئی اور کورکمانڈر بلوچستان نے عوامی مطالعبہ پورا کیا دریں اثناہ ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے بھی کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم آحمد خان کا شکریہ ادا کی ہے کہ جھنوں نے چار سالوں سے بند زیروپوائنٹ بارڈر ماشکیل کو برائے راہداری کے لئیے ہمارے و اہلیان واشک کے مطالعبے پر کھولنے کے احکامات دی۔