ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جہاں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بارش کر دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق اس شادی میں ترکیے اور بیرونِ ملک سے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران 9 ہزار افراد کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شادی کی سب سے دلکش تقریب وہ تھی جس میں مہمانوں نے دُلہا دُلہن کو قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تقریب پانچ گھنٹے تک جاری رہی جس دوران دُلہن کو تقریباً 2 کلوگرام خالص سونا تحفے میں دیا گیا جبکہ دُلہے کو حیران کن طور پر 65 لاکھ ترک لیرا (تقریباً 1.5 کروڑ پاکستانی روپے) نقدی کی صورت میں دیے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دُلہے کو ملنے والی رقم گننے کے لیے 14 افراد پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی، جو مسلسل گنتی میں مصروف رہی۔

اس پرتعیش اور منفرد شادی نے مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بھی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے جاری ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے