توہین عدالت کے الزام میں حاضر سروس جج گرفتار

توہین عدالت کے الزام میں سیشن جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے بڑے بینچ نے راجہ امتیاز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

آزاد جموں و کشمیرسپریم کورٹ کے بڑے بینچ نے بڑا فیصلہ دیدیا، توہین عدالت میں سیشن جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر حاضر سروس جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا، عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔

سپریم کورٹ نے جج راجہ امتیاز کو تین دن کی سزا سنادی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد جج راجہ امتیاز کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد منشیات عدالت حویلی کے اسپیشل جج نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی، جس پر توہین عدالت کی کارروائی عدالت عظمی میں  جاری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے