مری : جی پی او چوک پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی

ملکہ کوہسار مری  میں جی پی او چوک پر 2گروپوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ امتیاز شہید روڈ پرپیش آیا، تصادم کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،مری پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اے ایس پی مری، ایس ایچ او مری معہ نفری اور ایلیٹ سیکشن موقع پر موجود ہیں،صورتحال مکمل پولیس کے کنٹرول میں  ہے۔

اے ایس پی مری زمان علی کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے