پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ( ن ) سب سے بڑی جماعت بن گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مخصوص ارکان کی بحالی کے بعد مسلم لیگ ( ن ) سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہوگئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ( ق ) کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان اسمبلی کی تعداد 2 سے بڑھ کر 3 ہو گئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کیلئے خواتین کی تعداد ایک سے بڑھ کر 2 ہوگئی۔

اقلیتوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں ( ن ) لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہوگئی جبکہ پاکستان پیلپز پارٹی کو بھی اقلیتیوں کی ایک نشست مل گئی۔

اسمبلی میں ( ن ) لیگ کے ارکان کی کل تعداد 206 سے بڑھ کر 229 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 اور مسلم لیگ ( ق ) کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہوگئی۔

استحکام پاکستان کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہوگئی۔

ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 27 ہے جبکہ تحریک لبیک اور وحدت المسلمین کے پاس بھی ایک ایک رکن موجود ہیں۔

371 کے ایوان میں اس وقت ارکان کی تعداد 369 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے