لاہور؛ اسکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہورکے نجی اسکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد  لیکچر دےررہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,چارسیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔

مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے