دہلی یونیورسٹی کا اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

بھارت میں مسلمانوں اور پاکستان دشمن پالیسیوں کا ایک اور اقدام سامنے آگیا اور دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "اسلام اور بین الاقوامی تعلقات”، "پاکستان اور دنیا”، "پاکستانی ریاست اور معاشرہ” اور "چین” سے متعلق کورسز کو نصاب سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کے حوالے سے "تعریفی مواد” بھی ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

یونیورسٹی کے کئی فیکلٹی ممبران نے اس فیصلے کو سیاسی اور نظریاتی سنسر شپ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

نصاب میں اس تبدیلی کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جس میں تعلیمی میدان کو بھی اپنے نظریاتی ایجنڈے کے تابع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے