محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمارےاسلاف کی بےمثال قربانیوں کی یاددلاتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محرم الحرام عزت و عظمت والےچارمہینوں میں سےایک ہے۔ نئے ہجری سال کےآغاز پرعہد کریں کہ ہم اپنےاسلاف کی روایات کوزندہ رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمارے اسلاف کی بےمثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج کےدورمیں امت مسلمہ گو ناگوں چیلنجزکا سامنا کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ آئندہ سال کو پاکستان سمیت دنیا بھرکیلئےامن واستحکام کا سال بنائے۔ اللہ تعالیٰ سےدعا ہےوہ ہمیں قومی وحدت اوراخوت کی روش اپنانےکی توفیق عطافرمائے۔ پروردگارہمارے ریاستی و قومی اداروں کومزید مضبوط اورعوامی خدمت کاحقیقی نمونہ بنائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خدائےذوالجلال کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئےباعث رحمت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے