وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، فنانس ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں نئے فنانس ترمیمی بل کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس صبح ساڑھے 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے