انگلینڈ بمقابلہ بھارت: ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے منگل کو ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں سینچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

انگلینڈ نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے پہلی اننگز میں 62 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں شاندار میچ وننگ سینچری بناکر اپنی ٹیم کو 371 رنز کا ہدف عبور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بین ڈکٹ نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کھیل میں اہم پوزیشن پر پہنچانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی بیٹسمین کا بھارت کیخلاف چوتھی اننگز میں بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

چوتھی اننگز میں سینچری کے ساتھ ڈکٹ 15 سالوں میں چوتھی اننگز میں سینچری بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اوپنر بن گئے۔

یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے اوپنر و سابق کپتان سر ایلسٹر کک تھے جنہوں نے 2010ء میں بنگلہ دیش کیخلاف چوتھی اننگز میں سینچری اسکور کی تھی۔

بین ڈکٹ نے ہیڈنگلے میں لگاتار نصف سنچریاں بنانے میں بھی کک کا ریکارڈ برابر کردیا۔

مزید برآں بین ڈکٹ نے زیک کرولی کے ساتھ 188 رنز کی اوپننگ شراکت داری بھی کی جو سنہ 2001ء کے بعد سے ان کی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ اور بھارت کیخلاف چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اوپننگ اسٹینڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے