کاغان میں سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

کاغان کے قریب موٹر کار گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ناران سے واپس آنے والے سیاحوں کی کار کاغان کے قریب بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا دو سال کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی سٹاف نے مقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے میاں، بیوی کی لاشوں اور بچے کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ جاں بحق ہوئے والے جوڑے کا تعلق حضرو اٹک سے ہے اوروہ ہانگ کانگ میں رہائش پذیر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے