ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ تہران کے وسطی علاقے میں واقع فردوسی اور ولی عصر کی اہم سڑکوں کے قریب کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ خاص طور پر صدیقی صابر کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جو ایران کے جوہری پروگرام کے اہم سائنسدانوں میں شمار ہوتے تھے۔
یاد رہے کہ 13 جون سے ایران پر جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد سے اب تک ایران کے کئی ممتاز ایٹمی سائنسدانوں کو اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔