وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہوتے ہوئے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،خطے کی صورتحال کا ذمہ دار صرف اور صرف اسرائیل ہے،صورتحال اب مزید بگڑے گی،اسرائیل ایکسپوز ہوچکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم ان کے ساتھ ہیں،ایران کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں،آدھی صدی تک تنہا رہنے والا ایران آج اپنا دفاع خود کررہاہے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہوناچاہیے ہم ایران کے ساتھ ہیں،ایران کےساتھ موجودہ صورتحال میں ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئےہیں۔
پاک بھارت جنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا،اگر پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے کہا ہے تو وہ ایک صورتحال میں بنتا ہے،بھارت کو غلط فہمی تھی کہ وہ ہم سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔