رند ہاؤس کوئٹہ میں مختلف قبائلی و سیاسی رہنماؤں کی حاجی بہادر خان رند سے تعزیت
کوئٹہ: رند ہاؤس کوئٹہ میں حاجی بہادر خان رند کی ہمشیرہ کی وفات پر سابق وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو، قبائلی رہنما میر عطا اللہ رند، میر خورشید لانگو، میر سلمان رند، حاجی حمید اللہ لانگو، میر انور رند اور عبد الرحیم بنگلزئی, میر سیف اللہ رند نے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور حاجی بہادر خان رند سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
