قلات : سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبداللہ نیچاری سمیت چار افراد جاں بحق

قلات: کپوتو کے قریب دھماکا، پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، گاڑی مکمل تباہ
بلوچستان کے ضلع قلات کے دیہی علاقے کپوتو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبداللہ نیچاری سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ ابتدائی طور پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا معلوم ہوتا ہے۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب متاثرہ افراد کی گاڑی کپوتو کے مقام سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں سے ان کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے