چاغی میں 100 ایکڑ سے زائد غیر قانونی پوست تلف

چاغی میں 100 ایکڑ سے زائد غیر قانونی پوست تلف۔

چاغی میں 100 ایکڑ سے زائد غیر قانونی پوست تلف، کارروائیاں جاری ضلعی انتظامیہ، لیویز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 100 ایکڑ سے زائد غیر قانونی پوست کی فصل تلف کر دی۔حکام کے مطابق، چاغی کے پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں منشیات مافیا خفیہ طور پر پوست کاشت کر رہا تھا، جس کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔انتظامیہ نے سیاہ چنگ، پوستی، آمین آباد، کرودگ سمیت دیگر علاقوں میں پوست کے کھیت ٹریکٹروں کے ذریعے تلف کر دیے۔ حکام نے واضح کیا کہ ضلع میں منشیات کی پیداوار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مزید علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے