ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری

وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت نے عمرہ زائرین کی سہولت اور انہیں ہر طرح کی مشکلات سے بچانے کے لئے کراچی، لاہور، اسلام آباد، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت بعض دیگر شہروں سے 37 ٹور آپریٹرز کی تصدیق کے بعد ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں جس کا مقصد عمرہ زائرین کو ہرطرح کی دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا اور ان کو مالی نقصانات سے بچانا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن نے ہر طرح کی چھان بین کے بعد ان ٹور آپریٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں تاکہ عوام ان تصدیق شدہ کمپنیوں کے ساتھ ہی رجوع کریں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے،سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی بھکاری سعو دی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں،وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عر ب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے