شاداب پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کے رینک بھی لگائے گئے

پنجاب پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

شاداب خان کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر قومی کرکٹر کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہے ہیں۔

شاداب نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا۔ مجھے اس پر فخر ہے، میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری محکموں میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے