این ڈی ایم اے نے 31 جولائی تک بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے 31 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا، دریاؤں، برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان این اڈی ایم اے نے 31 جولائی تک ملک بھر میں ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔ کہا گیا ہے کہ سرگودھا،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں شدید بارشیں متوقع لاہور، فیصل آباد، نارووال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ متوقع ہے، پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے نالوں میں بہاؤ میں درمیانے درجے کا اضافہ ہوسکتا ہے، کوہستان، سوات، ملاکنڈ، دیر، بونیر کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سوات، پنجکوڑہ، بارہ اور کلپانی نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، گلیشیئر پگھلنے اور بارشوں سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مظفرآباد، باغ، پشاور، مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال بھی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے