محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جولائی سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 29 سے 31 جولائی کے دوران بلوچستان اور 30 سے31 جولائی کے دوران سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 تا 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔