آج سندھ ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

کراچی میں بھی آج سے پیر تک معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہواہے جس کے تحت آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں درمیانے سے ہلکے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے ایک اور مضبوط سسٹم ملک میں داخل ہوگا ۔نئے سسٹم کے زیر اثر اسلام آباد، خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے18اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری  کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے