چکوال کے نواحی علاقے کھیوال میں شدید بارش کے باعث ایک کچے مکان کی چھت گرگئی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت گھرمیں میاں بیوی سمیت چارافراد موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے دوافراد کوزخمی حالت میں نکال لیا جبکہ دوافراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شوہراوربیوی شامل ہیں، حادثے کے بعدعلاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان بوسیدہ اورکمزورحالت میں تھا، انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کوامداد فراہم کرنے اور دیگرکمزورگھروں کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا ہے۔