چکوال: شہر میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی۔کلر کہار ، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی بھی مددلی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد،جہلم، سرگودھا سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونےوالوں میں 12 افراد کا تعلق لاہور، 8فیصل آباد، 3 شیخوپورہ اور 2کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔