جون 2025 کو جاپان کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان میں جون کا مہینہ 127 سال بعد تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جون 2025 میں اوسط درجہ حرارت تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے مرتب سے کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق جون میں اس خطے میں ہوا کے شدید دباؤ کا نظام مسلسل برقرار رہا جس کے باعث ماہانہ اوسط درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں 2.34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

ساحلی علاقوں کا درجہ حرارت بھی معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ یہ جاپانی شہریوں کے لیے معمول بنتا جا رہا ہے اور جولائی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب سائنسدانوں کی جانب سے عرصے سے انتباہ کیا جار ہا ہے کہ انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہیٹ ویوز کی شدت، دورانیے اور پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت یورپ کے مختلف خطوں کو ہیٹ ویوز کا سامنا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ابھی ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید موسم کے درمیان براہ راست تعلق کو ثابت نہیں کرسکتے مگر گزشتہ چند برسوں کے دوران موسموں میں ناقابل پیشگوئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

2024 کا موسم گرما جاپنی تاریخ کا گرم ترین موسم گرما تھا جبکہ خزاں کو بھی 126 سالہ تاریخ کا گرم ترین موسم خزاں قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے