نئے قانون کی روشنی میں نیب کی جانب سے 469 کرپشن کیسز دوسرے متعلقہ اداروں کو بھجوانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ،پچھلے دوسال میں ان کرپشن کیسز کو ایف آئی اے، صوبائی اینٹی کرپشن اور ٹیکس حکام کو بجھوایا گیا ہے۔
نیب حکام کے مطابق یہ کرپشن کیسز سات سو چھپن ارب روپے کی مجموعی مالیت کی شکایات پر مشتمل تھے، نیب کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ صدر پاکستان کو پیش کردی گئی،ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے نیب کارکردگی رپورٹ کی خصوصی کاپی حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ چیئرمین کی نگرانی میں نیب کو چالیس ہزار سے زائد بدعنوانی کی شکایات موصول ہوئیں،بتیس سو سے زائد کرپشن انکوائریاں کرائی گئیں،دو سو زائد انوسٹی گیشن کا حکم دیا گیا۔
اکیس نئے ریفرنسز عدالتوں کو بھیجے گئے،پانچ کھرب اکتیس ارب روپے کی بالواسطہ اور بلواسطہ لوٹی ہوئی رقم واپس کرائی گئی،نئے قانون کی روشنی میں صرف دو سو چھیاسٹھ کیس نیب کے پاس ہیں۔
پچھلے دوسال میں چوبیس مقدمات پر فیصلے آئے،ملزمان کے حق میں اٹھارہ جبکہ نیب کے حق میں صرف چھ مقدمات کا فیصلہ ہوا،نیب نے چوراسی سو ملزمان کو طلب کیا،چوبیس سو سے زائد ملزمان کے بیانات قلم بند کیے۔