Breaking
28 جولائی 2025, پیر

آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ 2025 : گزشتہ دنوں میچ میں بدنضمی کے بعد ایک بار پھر مخصوص ٹیم کے کھلاڑیوں نے مہمان ٹیم کے پلیروں پر حملہ کر کے بلوچستان کا نام  اور ایسے بڑے ایونٹس کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ایسی ٹیم اور انکے ساتھ آئے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا حق رکھتی ہے 

افسوسناک واقعے پر محکمہ کھیل کا رد عمل!حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کن مشکلات سے گزر کر فٹبال گولڈ کپ جیسے ایونٹ منعقد کرتی ہے۔ تاکہ بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ ملے اور عوام و کھلاڑیوں کا ہر دل عزیز کھیل فٹبال ترقی کر سکے۔ اور صوبے کی نوجوان ملک بھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا ٹیلنٹ دکھائیں۔ اسی لیے کھیلوں کے ایسے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے۔کہ چند لوگ مختلف طریقوں سے حوصلہ شکنی اور بدمزگی پیدا کر کے ایسے بڑے ایونٹس کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس سے نہ صرف ہمارے صوبے کا نام بدنام ہوتا ہے بلکہ کھیل اور کھلاڑی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
آج پاکستان پولیس اور افغان کلب چمن کے مابین ہونے والے اس ناخوشگوار واقع پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان بھرپور کاروائی کا حق رکھتا ہے۔ اور ائندہ بھی ایسی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس سے کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچتا ہے۔
محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے