آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، بابر اور رضوان کی تنزلی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 4 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔

محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، وہ اب 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بنگلا دیش کے تنزید حسن 18 درجے بہتری کے بعد 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز  رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان 17 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبر پر قابض ہوگئے جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجہ چھلانگ کے بعد 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کی 7 درجے بہتری ہوئی اور اب وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے