تیسرا ٹی20: بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بنگلا دیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کافیصلہ کرلیا۔

بنگلا دیش کی ٹیم 5 جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں صاحبزداہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ فخر زمان اور خوشدل شاہ کو  آرام دیا گیا ہے، آخری میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کو  پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز  میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے